i بین اقوامی

جوہری معاہدہ پر یورپ سے مذاکرات جاری،اسرائیلی دھمکیوں کی پرواہ نہیں ، ایرانتازترین

January 03, 2023

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے یورپ اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ اب تک جاری ہے،ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مغرب اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایرانی معاملات میں "مداخلت" کر کے مذاکرات میں تہران پر دبائو ڈال سکتا ہے تو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یورپیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ جوڑ توڑ سے گریز کریں اور مذاکرات اور معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہوں،ترجمان نے کہا کہ ایران جوہری مذاکرات کو مکمل کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ہماری تیاری ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گی،انہوں نے واضح کیا کہ ایران ، اسرائیل کی حالیہ دھمکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی