i بین اقوامی

جوبائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ، اسرائیل کیلئے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہتازترین

August 02, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ دوسری جانب ایران اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے روزویلٹ نامی جنگی بحری بیڑہ بھی خلیج فارس میں پہنچا دیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحری بیڑے کے ساتھ 6 میزائل بردار جہاز بھی موجود ہیں جبکہ مشرقی بحیرہ روم میں 5 امریکی جنگی بحری جہاز پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں کی شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹیوں پر پرواز کا سلسلہ بھی جاری ہے، امریکی بحریہ کے جاسوس طیاروں نے شام، لبنان اور اسرائیل کی ساحلی پٹی پر 4 گھنٹے تک پرواز کی اور انٹیلی جنس ڈیٹا جمع کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی