پیرو نے وینزویلاکے سفارت کاروں کو 72گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔پیرو کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وینزویلا کے حالیہ انتخابات میں ایک شخص کے من پسند فیصلے کے جواز میں ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وینزویلا کا سفارتی عملہ 72گھنٹے کے اندر پیرو سے نکل جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کے روز وینیزویلا کی انتخابی کمیشن کونسل نے اعلان کیا تھا کہ مادورو 5120فیصد ووٹ لیتے ہوئے تیسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی