i بین اقوامی

جنوری سے تاحال 2لاکھ 80ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا، روستازترین

September 04, 2023

روسی سلامتی کونسل کے سربراہ دمتری میدویدیو نے کہا ہے کہ ماسکو نے سال کے آغاز سے اب تک تقریبا 2لاکھ 80ہزار افراد کو فوج میں بھرتی کیا ہے، وزارت دفاع کے اعداد و شمارکے مطابق یکم جنوری سے اب تک دو لاکھ 80 ہزارافراد معاہدے کے تحت روسی فوج میں شامل ہو چکے ہیں، ان میں سے کچھ ریزرو فورسز میں، کچھ رضاکار اور دیگر مزید کیٹگریز میں ہیں، اگست کے شروع میں میدویدیف نے کہا تھا کہ فوج نے سال کے آغاز سے تقریبا 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو بھرتی کیا ہے۔دوسری طرف برطانوی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ روس نے یوکرین میں لڑنے کے لیے پڑوسی ملکوں کے شہریوں کو بھرتی کرنے کی مہم شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لیے انٹرنیٹ پر اشتہارات شائع کرنا شروع کر دیے ہیں،برطانوی وزارت نے اپنے آن لائن اکائونٹ میں کہا کہ آرمینیا اور قازقستان میں پہلی مرتبہ میں 495,000روبل ادا کرنے اور تنخواہ 190,000روبل سے شروع ہونے والے اشتہارات دیکھے گئے ہیں،روس وسطی ایشیا سے آنے والے تارکین وطن سے بھی یوکرین میں لڑنے کے لیے رابطہ کر رہا ہے اور اس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 4 ہزار 160ڈالر تک کی شہریت اور تنخواہیں دینے کے طریقہ کار کو تیز کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی