i بین اقوامی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، وادی برغز اور ریحان پر شدید بمباریتازترین

February 16, 2026

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جس میں وادی برغز، مرتفعات اقلیم التفاح اور حومین الفوقا کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے ریحان پر دو اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی ہے، اس کے علاوہ وادی برغز اور جنوب کے دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہی ہے۔واضح رہے کہ 27 نومبر 2024 کو لبنان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی افواج جنوب اور مشرق کے متفرق لبنانی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی