جنوبی کوریا میں ہوسن نامی ایک کتا جسے ٹرک کی زد میں آنے پر مردہ قرار دے کر دفنایا جاچکا تھا، اپنی قبر سے نکل کر اور واپس گھر پہنچنے کے بعد معجزاتی حیثیت حاصل کرچکا ہے۔یونگ چیون شہر میں مالکان کے گھر کے قریب ایک ٹرک نے کتے کو ٹکر ماری تھی، کتے کو شدید زخمی حالت میں دیکھ کر ایک شخص اسے مردہ سمجھا اور ہوسن کو قریبی کھیت میں دفن کردیا۔دفنانے کے بعد وہ شخص مالکان کے گھر گیا اور انہیں یہ بری خبر سنائی۔ تاہم چار دن بعد ہوسن کے مالکان نے اپنے گھر کے قریب سڑک کے کنارے ایک کھائی سے ایک جانور کے رونے کی آواز سنی۔ وہ جیسے ہی اس کے قریب گئے تو ہوسن کو بہت زخمی لیکن زندہ پا کر حیران رہ گئے۔کتے کی پچھلی ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں اور وہ اپنی اگلی ٹانگوں پر بمشکل اپنا وزن سہار پارہا تھا۔ ہوسن کے مالکان نے اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں اس کا علاج کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی