i بین اقوامی

جنوبی کوریا میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد10 ہو گئی، ہزاروں بے گھرتازترین

September 07, 2022

جنوبی کوریا کے جزیرے جیجو سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ہنامنور نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد10 اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہرپوہانگ میں ایک اپارٹمنٹ کی زیرآب پارکنگ سے7 لاشیں ملیں جبکہ 2 افراد کو بچایا گیا، اس کے علاوہ شہر میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔جنوبی کوریا میں طوفان کے باعث 21 ہزارعمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ طوفان سے 5 ہزار افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ہنا منور کے باعث پورے ملک میں 90 ہزار گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے اور متعدد پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی