i بین اقوامی

جنوبی کوریا میں اپوزیشن کا قائم مقام صدر کے مواخذے کا بھی اعلانتازترین

December 24, 2024

جنوبی کوریا میں اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذیکا بھی اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق معزول صدر کے خلاف تحقیقات کیلئے بلز پر دستخط سے انکار پر اپوزیشن نے قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذیکا اعلان کیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے دو خصوصی بل کی منظوری کیلئے کرسمس تک ڈیڈ لائن دی تھی، بلوں میں معزول صدر یون کے مارشل لا اور ان کی اہلیہ پر بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ دو آزاد تحقیقاتی ادارے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کریں۔ رپورٹ کے مطابق قائم مقام صدر ہان ڈی سو نے کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کا مطالبہ مسترد اور بلز کیلئے اتفاق رائے پر زور دیا۔اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا ہے لگتا ہے کہ ہان ڈی سو کارروائیوں میں تاخیر کے ذریعے بغاوت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم فوری طور پر قائم مقام صدر ہان ڈی سو کے مواخذے کی کارروائی شروع کریں گے۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا نے اپوزیشن نے ملک میں مارشل لا لگانے کے سابق صدر کے فیصلے کے خلاف مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں، سابق صدر کے خلاف مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہو گئی تھی تاہم اپوزیشن صدر یون کے خلاف دوسری تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے میں کامیاب رہی جس کے باعث انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی