i بین اقوامی

جنوبی کوریا ، خاتون اول سے لگژری بیگ سکینڈل پر استغاثہ کی پوچھ گچھتازترین

July 22, 2024

جنوبی کوریا کی خاتون اول کِم کیون ہی سے لگژری بیگ سکینڈل پر استغاثہ نے پوچھ گچھ کی۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے استغاثہ نے خاتونِ اول سے الزامات کی بنا پر غیر قانونی طور پر ایک لگژری ہینڈ بیگ اور دیگر تحائف وصول کرنے پر سوالات کئے۔سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹرز کے دفتر نے خاتونِ اول کِم کیون ہی سے تقریبا 12گھنٹے تک تفتیش کی۔اطلاعات کے مطابق خاتون اول پر شبہ ہے کہ انہوں نے ستمبر 2022میں ایک کوریائی امریکی پادری سے تقریبا 30لاکھ وون یا تقریبا 2,150ڈالر مالیت کا ہینڈ بیگ غیر قانونی طور پر وصول کیا تھا۔یہ بھی باور کیا جاتا ہے کہ صدر یون سک یئول کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے استغاثہ نے درآمد شدہ گاڑیوں کے ایک ڈیلر سے متعلق حصص قیمت میں ہیرا پھیری کے الگ الگ الزامات پر بھی خاتون اول سے پوچھ گچھ کی تھی۔جنوبی کوریا کے صدر نے بقول ان کے اپنی اہلیہ کیغیر دانشمندانہ طرز عمل پر تشویش پیدا کرنے کے حوالے سے مئی میں معافی مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی