i بین اقوامی

جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لائوڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہتازترین

June 11, 2024

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لائوڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی میدیا کے مطابق، شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں پہلے دن اورپھر رات بھر کچرے سے بھرے غبارے دیکھے گئے۔ان غباروں سے تنگ آکر جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9جون کو شمالی کوریا کی طرف لاوڈ اسپیکر سے نشریات شروع کی جائے گی اور یہ اقدام شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔کونسل نے مزید کہا کہ ہم جو اقدامات کریں گے وہ شمالی کوریائی حکومت کے لیے تو ناقابل برداشت ہو سکتے ہیں لیکن ان سے شمالی کوریا کے فوجیوں اور اس کے عوام کو امید اور روشنی کا پیغام ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی