i بین اقوامی

جنوبی آبنائے ہرمز میں ایران کا 2 اماراتی ٹینکرز پر حملہتازترین

July 14, 2026

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو ایرانی کروز میزائلوں سے اس کے 2 ٹینکر جہازوں پر حملہ ہوا ہے۔واقعہ عمانی علاقائی پانیوں میں پیش آیا، ٹینکر پر حملے میں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہوگیا، 8 افراد زخمی ہیں۔دونوں ٹینکروں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔امارات کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کے جواب میں کارروائی کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی