اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض فورسز نے حملہ کر کے 4فلسطینی شہید اور 20کو زخمی کر دیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق صیہونی فوج بھاری گولہ بارود اور جنگی ڈرونز کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئی، اسرائیلی فورسز نے کیمپ میں داخل ہوتے ہی فائر کھول دیا اور ڈرونز کا استعمال کیا،ظالمانہ کاررروائی میں 3فلسطینی شہید ہوئے جبکہ ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی میں گولی مار کر شہید کیا گیا، صیہونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے بے دریغ استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 20فلسطینی جھلس کر زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی