ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ کی حمایت میں ایران کو تنازع میں شامل ہونے پر اکسا رہا ہے، ایران ہر اس گروپ کا دفاع کرے گا جو اپنے حقوق اور خود کا دفاع کر رہا ہے،مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امن سے رہنا چاہتا ہے، ہم مشرق وسطی میں عدم استحکام کاسبب نہیں بننا چاہتے کہ اس تنازع سے نکلنا ناممکن ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی