i بین اقوامی

جنگ جاری رہی تو ایک سال میں اسرائیل تباہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویتازترین

October 18, 2024

اسرائیل کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔اس سے قبل ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک نے خبردار کیا کہ اسرائیل پہلے ہی ایک خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے، وزیردفاع نے غزہ جنگ کے دوران جتنے دعوے کئے تمام بے بنیاد تھے۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔لبنانی تنظیم کے مطابق زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد اب تک 55 اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ سو زخمی کر دیئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جمعرات کو اپنے پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی