اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی نہیں ہو گی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جمع ہونے والے متعدد سیکڑوں ممالک کے سربراہوں کی جانب سے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز اسرائیل کو اپنی بربریت جاری رکھنے کے لیے مزید 8.7ارب ڈالر کی امداد دینے والے امریکا نے بھی نیتن یاہو سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کہا تھا،نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ حزب اور حماس کے خاتمے کے لیے لبنان اور غزہ پر حملے جاری رکھیں گے، اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی