i بین اقوامی

جج کی مسلسل توہین عدالت کی ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگتازترین

May 07, 2024

امریکی جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل بھیجنے کی وارننگ دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی دسویں بار توہینِ عدالت پر جج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا جس کے بعد امریکی جج نے انہیں جیل بھیجنے کی وارننگ دے ڈالی۔ امریکی جج نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگلی بار توہینِ عدالت کی تو جیل بھیج دوں گا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ذاتی معاملات چھپانے کے لیے کی گئی غیرقانونی ادائیگیوں کے کیس کا سامنا ہے جب کہ پچھلے ہفتے توہینِ عدالت پر ڈونلڈ ٹرمپ پر 9 ہزار ڈالرز جرمانہ ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی