جی 7ممالک کے سربراہان نے روس کے منجمد اثاثوں سے یوکرین کو 50ارب ڈالر کی قرض ڈیل دینے پر اتفاق کر لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی میں جی 7ممالک کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مسلسل دوسرے سال جی 7اجلاس میں شرکت کی، اس دوران یوکرینی صدر امریکا اور جاپان کیساتھ نئے سکیورٹی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔رپورٹس کے مطابق جی 7کے سربراہی اجلاس کے دوران رکن ممالک نے یوکرین کی حمایت کیلئے 50ارب ڈالر کی قرض ڈیل پر اتفاق کیا ہے، ڈیل کے تحت یوکرین کو قرض روس کے بیرون ملکوں میں منجمد اثاثوں سے حاصل کردہ سود سے دیا جائے گا۔عالمی رہنمائوں کی جانب سے یوکرین کو قرض ڈیل دینے کا فیصلہ جی سیون کے سالانہ سربراہی اجلاس کے افتتاحی دن پر کیا گیا، روس کے دیگر ممالک میں موجود اثاثوں کو 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی