i بین اقوامی

جی 20اجلاس،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کردیاتازترین

May 19, 2023

بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں جی 20اجلاس کرانے سے قبل وادی کو قلعہ میں تبدیل کردیا،قابض بھارت نے اجلاس سے قبل مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں،اسی کے ساتھ مقبوضہ وادی میں گرفتار افرادکی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے،دوسری جانب حریت کانفرنس نے جی 20اجلاس کے انعقاد کیخلاف 22مئی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی