جاپانی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 150کی سطح تک گرگئی،جاپانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تقریبا ایک سال میں پہلی بار جاپانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 150کی سطح تک گر گئی جبکہ ٹوکیو منڈی میں ایک ڈالر کی قدر 149ین کی نچلی سطح کے آس پاس رہی،تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جاپانی حکومت اور بینک آف جاپان ین کی قدر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے مداخلت کریں گے تاہم جاپانی وزارت خزانہ کے غیر ملکی زر مبادلہ پالیسی کے انچارج نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے،دوسری جانب بین الاقوامی امور کے جاپان کے نائب وزیر خزانہ کاندا ماساتو نے منڈی کے رجحان کے خلاف خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اتار چڑھا کا مناسب جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکومت کا موقف برقرار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی