i بین اقوامی

جاپان، ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے فنڈز کے حصول پر بحث شروعتازترین

October 04, 2023

جاپان کی حکومت نے ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے فنڈز کے حصول پر بحث شروع کردی ہے،اس حوالے سے سماجی تحفظ کے فنڈز سے سرمایہ حاصل کرنے کے منصوبے پر پہلے ہی اعتراضات کیے جا رہے ہیں،بچوں کی مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کشیدا فومیو نے کہا کہ جاپانی حکومت مجموعی طور پر بچوں اور بچوں کی پرورش کے لیے پالیسیوں کو بنیادی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گی،جاپانی حکومت نے جون میں ایک حکمت عملی اپنائی تھی جس میں بچوں کی پرورش اور ان کی دیکھ بھال کی چھٹیوں کے لیے اعانتوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا،حکومت کا مرحلہ وار فنڈنگ بڑھانے اور تین سالوں میں تقریبا 35کھرب ین، یا تقریبا 23ارب ڈالر کا حصول یقینی بنانے کا منصوبہ ہے،جاپانی حکومت کا منصوبہ طب، نرسنگ کیئر اور سماجی تحفظ کے دیگر پروگراموں میں اصلاحات کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے کا ہے،حکومت کو ایک نیا فنڈنگ پروگرام قائم کرنے کی بھی امید ہے جو سوشل سیکیورٹی انشورنس سے فنڈز حاصل کرے گا اور مالی بوجھ کو متعلقہ شعبوں کے درمیان وسیع پیمانے پر پھیلا دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی