جاپان کے وسطی علاقے میں رواں سال زلزلے سے تباہ ہونے والا مچھلی گھر دوبارہ کھول دیا گیا ہے، عالمی میڈیا کے مطابق جاپان کے وسطی علاقے اِشی کاوا میں واقع مچھلی گھر رواں سال یکم جنوری کو شدید زلزلے سے تباہ ہوگیا تھا جسے تقریبا 6ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔زلزلے کے باعث مچھلی گھر کے پانی کو گردش دینے والے آلات اور پائپوں کا نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے مچھلی گھر کو بند کر دیاگیا تھا۔زلزلے میں تقریبا 4ہزار کے قریب مچھلیاں جس میں وہیل شارک بھی شامل تھیں ہلاک ہوگئیں جبکہ پینگوئن، سمندری کچھوں اور دوسرے آبی جانور وں کو دیگر مراکز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔مچھلی گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ تعمیر نو کی کوششوں میں پیشرفت کے باعث متعدد آبی حیات کو اپس لایا گیا ہے مگر ڈولفن اور سمندری شیر کو منتقل نہیں کیا گیا تاکہ وہ موسمِ گرما میں نقل و حمل سے محفوط رہ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی