i بین اقوامی

جائیداد کا تنازع ختم '93 سالہ بھارتی خاتون کو 80 سال بعد فلیٹ واپس مل گئےتازترین

May 06, 2023

بھارت میں عدالت میں کیس چلنے کے بعد بلاخر 93 سالہ خاتون کو 80 سال بعد اس کے 2 فلیٹس واپس مل گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو جنوبی ممبئی کے 2 فلیٹ ان کی مالکن 93 سالہ خاتون کو دینے کی ہدایت کردی تا کہ 8 دہائیوں سے جاری جائیداد کا تنازع ختم ہوجائے۔رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹس جنوبی ممبئی میں روبی مینشن کی پہلی منزل پر ہیں جو کہ 500 اور 600 مربع فٹ پر واقع ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 مارچ 1942 کو اس وقت کے ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے تحت عمارت کی مانگ کی گئی تھی، جس نے اس وقت کے برطانوی حکمرانوں کو نجی املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جائیدادیں اس وقت ایک سابق سرکاری اہلکار کے وارثوں کے قبضے میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی