i بین اقوامی

جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیئےتازترین

July 17, 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاس کے سینئر مشیروں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پر ایران سے متعلق مذاکرات کے دوران مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایسی خبریں اور دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے قابلِ اعتماد ارکان ہیں اور ان پر اندرونی معلومات سے مالی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرنا بالکل مضحکہ خیز ہے۔امریکی نائب صدر کا یہ ردعمل ایک سوشل میڈیا اکانٹ کی اس پوسٹ کے بعد سامنے آیا، جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ ایران سے متعلق مذاکرات میں شامل بعض امریکی عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔جے ڈی وینس نے ان دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض بے بنیاد الزامات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی