i بین اقوامی

ٹیسلا اگلے سال انسان نما روبوٹ استعمال کرے گی، ایلون مسکتازترین

July 23, 2024

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا اگلے سال اندرونی استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی۔ چند ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024کے آخر تک ان روبوٹس کو لانچ کریں گے،ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں کہا کہ الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی 2026میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔ مسک نے اپریل میں کہا تھا کہ ٹیسلا کا روبوٹ جسے'' اوپٹیمس'' کہا جاتا ہے اس سال کے آخر تک فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا اور 2025کے آخر میں فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔واضح رہے جاپانی کمپنی ہونڈا اور بوسٹن ڈائنامکس جو کہ ہنڈائی موٹر کی ذیلی کمپنی ہے، کئی سالوں سے انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں ایسے روبوٹس پر زور دے رہی ہیں جو لیبر کی ممکنہ کمی کو پورا کریں اور بار بار ایسے کام انجام دیں جو خطرناک یا تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ ان کاموں میں لاجسٹک، گودام اور مینوفیکچرنگ سروسز شامل ہیں۔ پیر کو سٹاک مارکیٹ کھلنے سے پہلے ٹیسلا کے حصص کے لین دین میں تقریبا ایک فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی