i بین اقوامی

یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے ردعمل میں ایران کے تعلیم اور ثقافت کے وزرا پر پابندیاں عائد کردیںتازترین

February 21, 2023

یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈائون کے ردعمل میںایران کے تعلیم اور ثقافت کے وزرا پر پابندیاں عائد کردی ہیں،یورپی یونین کی ایران کے خلاف پابندیوں کے پانچویں مرحلے کے تحت ان دونوں وزرا کے اثاثے منجمدکر لیے گئے ہیں اور انھیں یورپی ممالک کے ویزوں کے اجرا پر پابندی ہوگی،یورپی یونین نے نئے تعزیری اقدامات میں ایران کے 32افراد اور دو اداروں کو نشانہ بنایاہے اور ان میں ایرانی مظاہرین کے خلاف جبروتشدد کی کارروائیوں میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث قانون سازوں،عدلیہ کے حکام اورجیل حکام پرپابندیاں عاید کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی