یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کا آئندہ اجلاس پہلی دفعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین اور اس کے اراکین اقوام متحدہ جنرل کمیٹی کے پلیٹ فورم سے 133ممالک کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ایجنڈے کے موضوعات ماحولیاتی تبدیلیاں، مستحکم ترقی کے اہداف، بین الاقوامی مالیاتی اصلاحات اور روس کی طرف سے یوکرین میں جاری جنگ ہوں گے،بوریل نے کہا کہ ہم امن فارمیٹ کے لئے اقوام متحدہ کے زیادہ سے زیادہ اراکین کا تعاون حاصل کرنے کے لئے یوکرین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اس مقصد میں کامیابی کے لئے ہماری تمام وزرا اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھاری مذاکرات و ملاقاتیں جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے یوکرین سے کئے گئے سکیورٹی وعدوں پر بات چیت کی ہے۔ آئندہ ہفتوں میں متوقع یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس پہلی دفعہ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں منعقد ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی