i بین اقوامی

یورپ کے سرپرست نہیں، شراکت دار بننا چاہتے ہیں، امریکی وزیر خارجہتازترین

February 16, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یورپ کا سرپرست نہیں بلکہ شراکت دار بننے کا خواہاں ہے۔سلوواکیہ کے وزیرعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکون روبیو نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اتحادی اپنا دفاع خود کرنے کے قابل ہو سکیں، ہم یورپ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نہ صرف سلوواکیہ بلکہ وسطی یورپ کو اس بات کا ایک اہم جزو بنائے گی کہ ہم یورپ اور دنیا کے ساتھ کس طرح تعلقات استوار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف ملاقاتوں اور رسمی بات چیت تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ایک ساتھ مل کر ایسے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے جو دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی