وسطی یونان میں حکام نے سیلاب زدہ علاقے میں انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان ہیلتھ الرٹ جاری کیا ہے،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر صحت ایرینی اگاپڈا نے میڈیا کوبتایا کہ طوفان ڈینیئل نے گزشتہ ہفتے تھیسالی کے میدانی اور قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے اب تک گیسٹرو کے 46اور سانس کے انفیکشن کے 24کیسز رپورٹ کیے ہیں،حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ مبینہ طور پر کم از کم 38000بھیڑیں اور 7000دیگر فارم جانور ڈوب چکے ہیں اور تقریبا20000لاشیں پہلے ہی علاقے سے ہٹا دی گئی ہیں، 45دیہات متاثر ہوئے ہیں، میدان کا ایک بڑا حصہ کیچڑ والی جھیل بنی ہوئی ہے، بنیادی ڈھانچہ جیسے ریلوے لائنیں، پل اور سڑکیں، نیز گھر اور کھیت تباہ ہو چکے ہیں،فائر بریگیڈ کے مطابق پندرہ افراد ہلاک اور 4570کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی