i بین اقوامی

یوکرینی افواج کی پیش قدمی، روس کی سرحدی علاقے سے 11ہزار افراد کا انخلاتازترین

August 13, 2024

یوکرینی افواج کی پیش قدمی کے بعد روس نے سرحدی ریجن بیلگوروڈ سے 11ہزار افراد کا انخلا کروا لیا،عالمی میڈیا کے مطابق گورنر بیلگوروڈ کا کہنا تھا ضلع کراسنا یاروگا سے سرحد پر دشمن کی سرگرمیوں کے سبب انخلا کرایا جا رہا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طرف روس نے کرسک، برائنسک اور بیلگوروڈ کے علاقوں میں سخت حفاظتی نظام نافذ کردیا ہے تو دوسری طرف روس کے اتحادی اتحادی بیلاروس نے بھی سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے،یوکرین کی فوج کی جانب سے 6اگست کو روسی سرحدی علاقے کرسک پر حملے شروع کیے جانے کے بعد دونوں فوجوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں،ادھر امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی فوج نے روسی سرزمین پر کرسک کے علاقے میں 30کلومیٹر تک پیش قدمی کرلی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق پہلی بار باقاعدہ یوکرینی فوج اور خصوصی آپریشن یونٹ روسی علاقے کرسک میں داخل ہوئے ہیں،یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے علاقے کرسک سے یوکرین کی سرزمین پر ہزاروں حملے مناسب جواب کے مستحق ہیں، صرف کرسک کے اضلاع سے ہمارے علاقے سمی پر تقریبا 2ہزار حملے کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی