i بین اقوامی

یوکرین میں میزائل حملے، بجلی منقطع ہونے کے باوجود بچے کے دل کا آپریشن جاری رہاتازترین

November 26, 2022

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے اندھیرے میں بچے کے دل کا آپریشن کیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے اسپتال کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میزائل حملے کے باعث اسپتال کی بجلی منقطع ہوگئی اور اس وقت بچے کے دل کا آپریشن کیا جارہا تھا،سوشل میڈیا پر ڈاکٹروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین فرض نبھانے پر ڈاکٹرز کی تعریف بھی کر رہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق روس نے بدھ کو یوکرین کے دارالحکومت اور دیگر شہروں پر 70میزائل فائر کئے تھے،رپورٹس کے مطابق میزائل حملوں کے باعث یوکرین میں 40سالوں میں پہلی مرتبہ جوہری پاور پلانٹس پاور گرڈ سے منقطع ہوگئے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی