یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اپنا پہلا امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارہ مل گیا ہے،یوکرین کی ایک نامعلوم ایئربیس پر ایف 16طیارے کی آمد کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ بالآخر ہم نے یہ کر دکھایا،اس موقع پر یوکرین کے رہنما نے اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ کبھی مدد فراہم کرنے میں بہت ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے،ایف 16طیاروں کی آمد یوکرین کی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، جنگ زدہ ملک کی دفاعی صلاحیت زیادہ تر سوویت دور کے پرانے جیٹ طیاروں پر منحصر ہے،یوکرینی صدر نے اعتراف کیا کہ مستقبل قریب میں مزید ایف 16جنگی طیارے یوکرین کی سرزمین پر پہنچیں گے مگر ان کو اڑانے کے لیے ہمارے پاس تربیت یافتہ پائلٹس نہیں ہیں،انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین میں کتنے طیارے پہنچے ہیں یا یہ تمام طیارے ڈنمارک، نیدرلینڈز اور امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے ہیں، جن کا انہوں نے اپنی تقریر میں خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا،واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں نیٹو ممالک کی جانب سے تقریبا 65ایف 16طیارے بھیجنے کا وعدہ کیا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی