یوکرین کی خاتون اول اولینا زیلنسکے نے روس کی جانب سے یوکرینی بچوں کو اغوا کرنے اور انہیں زبردستی روس لے جانے کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے بچوں کی واپسی کیلئے عالمی رہنمائوں سے مدد کی اپیل کردی،امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین کی خاتون اول نے کہا کہ بیلاروس کے سرکاری میڈیا کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں درجنوں یوکرینی بچوں کو بیلاروس پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ بچے روس کی جانب سے یوکرین کے قابض علاقوں سے بیلاروس پہنچ رہے ہیں،خاتون اول نے کہا کہ 19ہزار سے زائد یوکرینی بچوں کو زبردستی روس منتقل کیا جارہا ہے جن میں سے صرف 386بچوں کو واپسی اپنے گھروں میں لایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ روس بچوں کو کہہ رہا ہے کہ ان کے والدین اور ان کے ملک کو ان کی ضرورت نہیں ہے، کہا جارہا ہے کہ وہ اب یوکرین کے بچے نہیں بلکہ روسی بچے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی