روسی افواج نے رات گئے یوکرین کے 75ڈرون مار گرائے جبکہ جنوبی روستوف کے علاقے میں 50کو تباہ کر دیا گیا،وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے روستوف کے اوپر 47، بحیرہ اسود اور آزوف کے اوپر 17اور دیگر علاقوں میں 11ڈرون ز کو روکا جن میں سے ایک بیلگورود کے سرحدی علاقے میں تھا۔کراسنودر کے علاقے میں بحیرہ اسود کے قصبے توپسے میں علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ مار گرائے گئے ڈرون کے ملبے سے ایک پیٹرول ریفائنری میں آگ لگ گئی۔علاقائی حکام نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ یوکرین حکومت نے ایک بار پھر ڈرونز کے ذریعے توپسے میں شہری بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تقریبا 100فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی