i بین اقوامی

یوگنڈا میں مٹی کے تودے گر نے سے 21افراد ہلاک، 18 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںتازترین

August 12, 2024

یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 21افراد ہلاک ہو گئے ہیں،یوگنڈا کے ریسکیو حکام کے مطابق9 اگست سے جاری شدید بارشوں سے کیتیزی نامی علاقے میں مٹی کے تودے گرے جہاں امدادی کام جاری ہے ،ترجمان نے بتایا کہ ان واقعات میں 18افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں البتہ بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی