i بین اقوامی

یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیاتازترین

April 25, 2024

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔عرب میڈیا کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار پر سیکڑوں یہودی آبادکار مسجد اقصی میں داخل ہوگئے، اسرائیلی فورسزکی بھاری نفری کے ساتھ سیکڑوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصی میں چہل قدمی کی،اس دوران مسجد میں عبادت کرنے والے درجنوں مسلمان فلسطینیوں کو زبردستی مسجد سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی تاریخی مسجد ابراہیمی میں بھی مسلمانوں کا داخلہ بند کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی