i بین اقوامی

یو این عملے پر اسرائیلی حملوں پر احتساب کی عدم موجودگی ناقابل برداشت ہے، انتونیو گوتریستازترین

September 12, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے عملے اور امدادی رضاکاروں کی ہلاکتوں پر اسرائیل کا احتساب نہ کیے جانے کو ناقابل برداشت قرار دیدیا ہے۔روا ں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل برطانویمیڈیا کو خصوصی انٹرویو میں انتونیو گوتریس نے گزشتہ برس کو بہت سخت اور بہت ہی مشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس پورے سال پر اسرائیلی کی غزہ میں جاری جنگ حاوی رہی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ کسی طور پر قابل قبول نہیں ہو سکتا، غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں 41ہزار سے زائد فلسطینی جانیں گنوا چکے ہیں اور سویلینز کے بچائو کے اقدامات کی غیر موجودگی میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی ڈرامائی خلاف ورزیاں کی جاتی رہی ہیں،سیکرٹری جنرل یو این نے اسرائیل کیخلاف موثر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب تک 300سے زائد انسانی امدادی کارکنان شہید کیے گئے ہیں جن میں ایک تہائی کارکنان اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سے تعلق رکھتے ہیں،انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس عدالتیں ہیں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں ان عدالتوں کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا جارہا اور اس طرح سے احتساب کی عدم موجود ناقابل برداشت ہے، اس معاملے پر بہت ہی زیادہ سنجیدگی کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ 7اکتوبر 2023کے بعد سے ان کی اسرائیلی وزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی کیوں کہ نیتن یاہو ان کا فون ہی نہیں اٹھاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی