i بین اقوامی

یو اے ای،عیدالاضحی پر 1824قیدیوں کی رہائی کا حکمتازترین

June 14, 2024

عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر کی جانب سے 1824قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔ امسال عیدالاضحی کے موقع پر یو اے ای میں بھی حکومت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عید الاضحی کے مبارک موقع پر اصلاحی مرکز میں 1138قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر دبئی کے اصلاحی مرکز میں قید مختلف قومیتوں کے 686قیدی رہا کیے جائیں۔دبئی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد کے لیے دبئی پولیس جنرل کمانڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی