i بین اقوامی

یو اے ای نے لبنان کے سفر پر عائد پابندی اٹھالیتازترین

June 30, 2026

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونیوالے براہ راست معاہدے کے بعد اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر عائد کردہ پابندی ہٹا لی ۔اماراتی حکومت کے فیصلے مطابق جو شہری بھی لبنان جانا چاہتا ہو اسے لبنان روانگی سے پہلے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔اماراتی حکام کی جانب سے اس رجسٹریشن کی شرط کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، مگر بظاہر یہ لبنان میں کسی ہنگامی صورت حال کے اچانک پیدا ہونے کی باعث ضروری خیال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 30 اپریل کو اپنے شہریوں کے ایران جانے پر عائد کی گئی پابندی کے ساتھ ساتھ عراق اور لبنان جانے پر بھی پابندی لگا دی تھی، ان ملکوں میں پہلے سے موجود اپنے شہریوں کو زور دے کر کہا تھا کہ وہ فوری طور پر ان ملکوں سے نکل آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی