متحدہ عرب امارات نے غیر قانونی مظاہروں پر57بنگلا دیشی شہریوں کو سزائیں سنا دیں،عرب میڈیا کے مطابق امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بنگلا دیشی تارکین وطن کو سزائیں سنائی گئیں، سزائیں ابوظبی کی فیڈرل اپیل کورٹ کی جانب سے اتوار کے روز سنائی گئیں،فیڈرل اپیل کورٹ نے غیر قانونی مظاہروں کی کال دینے اور دوسروں کو اکسانے پر3بنگلا دیشیوں کو عمر قید کی سزا سنائی، مظاہروں میں شرکت کرنے پر 53بنگلا دیشی شہریوں کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے کہا کہ ایک بنگلا دیشی کو ملک میں غیر قانونی داخلے اور مظاہروں میں شرکت پر11سال قید کی سزا سنائی، تمام سزا پانے والے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے پر فوری طور پر ملک بدر کیا جائے گا،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا یافتگان نے بنگلا دیش حکومت کے خلاف جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں مظاہرے کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی