i بین اقوامی

ڈیموکریٹ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی، ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک بادتازترین

November 07, 2024

ڈیموکریٹ کی نائب صدر کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی اور کہا ہے کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ٹرمپ کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی ۔ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ کی نائب صدر نے ری پبلکنز کے فاتح امیدوار ٹرمپ سے پرامن انتقال اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ دریں اثناء ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمت نہیں ہاریں گے جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں الیکشن کے نتائج کو ہر صورت تسلیم کرنا چاہئے، ہماری جدوجہد امریکا کے بہتر مستقبل کے لئے ہے۔کملا ہیرس نے مزیدکہاکہ ٹرمپ کو بتایا اقتدار کی پرامن منتقلی کیلئے ان کی مدد کروں گی، الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں سے کملا ہیرس نے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہاکہ اپنے ملک کیلئے جدوجہد ہمیشہ اہم ہوتی ہے، اہم ترین چیز یہ ہے کہ آپ کبھی ہمت مت ہاریں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا میں جمہوریت اور قانون کی عملداری کیلئے لڑتے رہیں گے، ہمیں انصاف کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، جمہوریت کا اصول ہے کہ ہارو تو اسے قبول کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی