i بین اقوامی

ٹیلی کام فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کی میانمار سے چین واپسیتازترین

August 28, 2023

ٹیلی کام اور انٹرنیٹ فراڈ میں ملوث 24 ملزمان کو 4 روز کے دوران میانمار سے چین واپس لایا گیا ہے۔ میانمار میں چینی سفارت خانہ نے بتایا کہ میانمار پولیس نے ان افراد کو ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس کے حوالے کیا۔ ان میں 6 افراد 23 اگست کو ، 5 افراد 24 اگست ، 8 افراد 25 اگست جبکہ 5 افراد 26 اگست کو حوالے کئے گئے۔ میانمار پولیس کی حراست میں موجود ان افراد نے مبینہ طور پر چینی مین لینڈ میں لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے ٹیلی کام فراڈ کیا تھا۔ چینی وزارت عوامی تحفظ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں پولیس کریک ڈان سے بچنے کے لیے ٹیلی کام فراڈ کرنے والے گروہ کی بڑی تعداد نے اپنے ٹھکانے چین سے باہر منتقل کرلئے ہیں۔ وزارت کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چینی پولیس نے فلپائن، کمبوڈیا، میانمار اور لاس کی پولیس فورسز کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں کرکے 300 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی