i بین اقوامی

ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے قانون کو ٹیکنالوجی کے مطابق بنانا ضروری ہے،برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹار مرتازترین

February 16, 2026

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر نے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کی غرض سے آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کے مزید اختیارات کے خواہش مند ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کیئراسٹارمر نے کہاکہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ قانون کو ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا جائے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے حال ہی میں گروک کے خلاف اقدامات کیے تھے، مزید اے آئی چیٹ بوٹس کوبھی بغیر جنسی نوعیت کی تصاویربنانے پرپابندی کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہیں پارلیمنٹ میں زیرغور جرائم اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں بطورترمیم متعارف کرایاجائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی