i بین اقوامی

ییل اور نیویارک کی یونیورسٹیز میں فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرہتازترین

April 24, 2024

ییل اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کیلئے مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرے پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے مظالم کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج دیگر یونیورسٹیوں تک پہنچ گیا ہے، ییل اور نیویارک کی یونیورسٹیوں میں بھی اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا، احتجاج میں شامل طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، پولیس نے مظاہرے پر دھاوا بولتے ہوئے متعدد کو گرفتار کر لیا۔دو روز قبل کولمبیا یونیورسٹی میں صورتحال کشیدہ ہونے پر تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئی تھیں، کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر 108طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ کئی طلبہ کو داخلہ منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے، بے دخل کیے جانے والے طلبہ میں رکن امریکی کانگریس الہان عمر کی بیٹی بھی شامل ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کی حمایت کر دی، ایک پروفیسر نے کہا کہ یونیورسٹی میں نسل اور انصاف پر مبنی لیکچر نہیں دوں گا، تعلیمی بائیکاٹ کی وجہ سے ملنے والا وظیفہ بھی قبول نہیں کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی