i بین اقوامی

''ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ ''،ڈونلڈٹرمپ نے سابق صدر بائیڈن کی جانب سے لکھا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کردیاتازترین

January 23, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ان کے لیے چھوڑا گیا خط میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خط کے باہر 47 نمبر لکھا تھا کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔خط کا آغاز ڈیئر پریزیڈنٹ ٹرمپ کے الفاظ سے کیا گیا اور کہا گیا کہ اس مقدس دفتر سے رخصت لیتے ہوئے میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے اگلے 4 برسوں میں نیک تمنائیں رکھتا ہوں۔ٹرمپ نے بائیڈن دور کا قانون منسوخ کرکے ٹرانس جینڈرز کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی لگا دیجوبائیڈن نے اپنے خط میں لکھا کہ امریکی عوام اور دنیا بھر کے لوگ تاریخ کے ناگزیر طوفانوں میں اس دفتر کی طرف دیکھتے ہیں۔سابق امریکی صدر نے خط میں لکھا کہ میری دعا ہے آئندہ برسوں میں ہماری قوم کے لیے خوشحالی، امن اور وقار کے لمحات ہوں، خدا آپ کی رہنمائی کرے جیسا کہ خدا نے ہمارے ملک کے قیام سے اب تک ہماری قوم کو برکتیں دیں اور رہنمائی کی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خط پر 20 جنوری 2025 کی تاریخ درج ہے جس روز بائیڈن نے عہدہ چھوڑا تھا اور صدر ٹرمپ نے عہدے کا حلف لیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اچھا اور متاثر کن قسم کا خط ہے، لطف اٹھائیں اور اچھا کام کریں۔واضح رہے کہ امریکا میں 1989 سے سبکدوش صدر کی جانب سے آنے والے صدر کے لیے خط چھوڑ کر جانے کی روایت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی