i بین اقوامی

یاسین ملک کو سزائے موت دینے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاتازترین

May 27, 2023

بھارتی ایجنسی این آئی اے نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرانے کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی درخواست پر سماعت 29 مئی کو ہوگی، دہلی ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مئی کو درخواست پر سماعت کریگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کیلئے سزائے موت کی درخواست مسترد کی تھی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مارچ 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال نئی دہلی کی ایک عدالت نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی