i بین اقوامی

حزب اللہ نے لبنانی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرایاتازترین

April 22, 2024

حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی طرف بھیجے گئے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگی مشن کے لیے ڈرون جنوبی لبنان کی طرف بھیجا تھا جسے تباہ کر دیا گیا ہے۔اسرائیل آرمی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ آئی ڈی ایف ڈرون کو لبنان کی فضا میں ایک میزائل نے تباہ کر دیا۔دوسری جانب، شام میں امریکی فوجی اڈے پر عراق کی جانب سے 5راکٹ فائر کیے گئے تاہم اتحادی افواج نے حملہ ناکام بناتے ہوئے لڑاکا طیارے سے لانچر کو نشانہ بنایا۔حملے کی ذمہ داری حزب اللہ کی عراقی تنظیم نے قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ فروری کے بعد پہلا حملہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی