اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے اور وسیع جنگ کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے اپنی تیاریاں مزید بڑھا دی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 50,000اضافی اسرائیلی بری افواج کے سپاہی شمالی کمان کے تحت لڑنے کو تیار ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج لبنان اور شام کے محاذوں پر شمالی کمان لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہو چکی ہے، جنرل اسٹاف اپنی تمام بحری، فضائی اور زمینی افواج کے ساتھ تیار ہے۔ وہ کئی اطراف سے زمینی آپریشن کے لیے الرٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی