i بین اقوامی

حزب اللہ کیخلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل میں ہوگی ، اسرائیلی وزیر دفاعتازترین

August 26, 2024

اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف جنگ ابھی نہیں بلکہ مستقبل بعید میں ہوگی،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ فوج نے حزب اللہ کی کارروائی کو ناکام بنا دیا اگرچہ حزب اللہ نے صبح کے وقت سینکڑوں ڈرون اور میزائل اسرائیل کی جانب فائر کیے تھے،گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نیعالمی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گلیلوٹ فوجی اڈے کو نشانہ نہیں بنایا گیا،دوسری طرف حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس کے حملے کے بنیادی ہدف میں یہ فوجی اڈا شامل تھا، یہ فوجی انٹیلی جنس بیس ہے جس میں موساد کا ہیڈکوارٹر بھی شامل ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اڈا وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے مضافات میں واقع ہے۔حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بھی اس فوجی اڈے کو بڑے پیمانے پر کیے گئے اپنے حملے کا بنیادی ہدف قرار دیا، حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں رہنما فواد شکر کے قتل نے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی