i بین اقوامی

حزب اللہ کی مدد کا الزام ، امریکہ نے لبنانی نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیںتازترین

September 12, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے لبنان کے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس پر لبنانی حزب اللہ گروپ کی مالی مدد کے لیے تیل اور مائع پٹرولیم گیس کی سمگلنگ کا الزام لگایا گیا،پابندیوں میں تین افراد، پانچ کمپنیوں اور دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، ان کے بارے میں امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ حزب اللہ کی فنانسنگ ٹیم کے ایک سینئر رہنما کی نگرانی میں تھے اور وہ شام کو غیر قانونی مائع پٹرولیم گیس کی ترسیل سے حاصل ہونے والے منافع کو گروپ کے لئے آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لئے استعمال کرتے تھے،قائم مقام امریکی وزارت خزانہ برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس بریڈلی سمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر میزائل داغنہ جاری رکھے ہوئے ہے اورعلاقائی عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیٹ ورک جنوبی لبنان کے بے گھر افراد سمیت مختلف لوگوں کی دیکھ بھال کا دعوی کرتا ہے لیکن ان کی دیکھ بھال سے قبل تشدد کی فنڈنگ کو آگے بڑھا رہا ہے،یاد رہے مئی میں امریکی محکمہ خزانہ نے لبنانی حزب اللہ گروپ سے منسلک ایک ایکسچینج کمپنی کے مالک حسن مقلد اور ان کی کمپنی کی مدد کرنے والے پانچ افراد پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی