i بین اقوامی

حزب اللہ کی ایران کو عظیم فتح پر مبارکباد، مزاحمت کی مثال قرار دیاتازترین

June 18, 2026

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عظیم فتح پر ایرانی عوام، مزاحمتی قوتیں اور آزادی کے خواہاں ممالک مبارکباد کے مستحق ہیں۔حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی یہ کامیابی خطے میں استقامت اور مزاحمت کی اہم مثال ہے، لبنان اور اسرائیل کے درمیان کوئی بھی مذاکرات صرف باہمی سکیورٹی امور تک محدود رہنے چاہیئں۔نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے متعلق کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں ہوگی، اسلحہ، قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور اقتصادی معاملات لبنان کے اندرونی مسائل ہیں۔انہوں نے کہا کہ لبنان کے اندرونی معاملات پر صرف لبنانی ہی بات کریں گے، اندرونی معاملات کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی